Question #: 3081
January 23, 2023
Assalamulakum.mera q1..kya hum rishtedaro ya apno k liye 70hazar dafa kalima tayyaba khatam mai kalima pora parhna hai ya sirf lailahaillallah parhen?kya haiz mai yeh khatam ker sakte hain?q2..kya hum haiz mai agaer baalo mai oil lagaya ho ya kuch or cheez lagaen tu wo wash ker sakte hai?Jazakallah ho khairan.
Answer #: 3081
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
- کیا ہم رشتہ داروں یا اپنوں کے لیے ستر ہزار دفعہ کلمہ ختم کرنےمیں کلمہ پورا پڑھیں گے یا صرف لاالہ الا اللہ پڑھیں گے؟
- کیا حیض میں یہ ختم کر سکتے ہیں؟
- اگربالوں میں تیل یا کوئی اور چیز لگی ہو تو کیا حیض کی حالت میں دھو سکتےہیں؟
الجواب حامدا ومصلیا
- مختلف احادیث میں کلمہ لا إله إلا الله کے ذکر کی فضیلت وارد ہوئی ہے،ترمذی میں حضرت جابر بن عبد اللہ کی روایت میں اس کلمہ کو "افضل الذکر" فرمایا گیا ہے، اس لیے ذکر کرتے وقت صرف لا إله إلا الله کا ورد کیا جائے، البتہ کبھی کبھی اس کے ساتھ محمد رسول اللہ کا اضافہ بھی کر لینا چاہیے۔
- حالت حيض ميں بھی اس ذکر کی مطلوبہ مقدار کا ختم کرسکتے ہیں۔
- اگربالوں میں تیل یا کوئی اور چیز لگی ہو تو کیا حیض کی حالت میں دھوسکتے ہیں اس میں کوئی گناہ نہیں ہے۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ