Question #: 3122
March 25, 2023
س بیماری یعنی endometriosis کی تکلیف کو کم کرنے کے لئے میں نے مانع حمل ادویہ کا استعمال شروع کیا ہے. جس کی وجہ سے ہر دوسرے تیسرے دن ہلکی پھلکی، یا نہ ہونے کے برابر spotting ہو جاتی ہے. اس حالت میں، میں کس طرح اپنے ایام اور طہارت کے دن شمارکروں گی؟ اور روزے کے بارے میں بھی بتادیں، کیونکے بعض اوقات دن میں ایک مرتبہ دھبہ نظر آیا پھر اگلے دن نہیں آیا ور پھر تیسرے دن آیا تو کیا یہ سب حیض شمار ہو گا (اگر ماہواری کے دن ہیں)؟ کیونکے مکمّل طور پرحیض اس وقت شروع ہوتا ہے جب میں دوا کھانا بند کر دوں.
Answer #: 3122
الجواب حامدا ومصلیا
اس بیماری کی وجہ سے جب آپ کے پندرہ دن طہر کے مکمل نہیں ہوتے تو اس بیماری کے شروع ہونے سے پہلے آپ کی جو ایام کی ترتیب تھی (7 دن حیض کے اور 21 دن طہر کے ) اب بھی اسی حساب سے مہینے کے وہی 7 دن حیض کے اور 21 دن طہر (پاکی) کے شمار کیے جائیں گے۔ دس دن حیض کے اور پندرہ دن پاکی کے شمار کرنا درست نہیں ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ یہ حکم اس وقت ہے جب طہر کے پندرہ مکمل نہ ہو رہے ہوں۔ جس مہینے پاکی (طہر) کے پندرہ دن مکمل ہوں تو اس مہینے کے خون کی ترتیب لکھ کر حکم معلوم کر لیا جائے۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ