21 Dec, 2024 | 19 Jumada Al-Akhirah, 1446 AH

Question #: 3258

December 17, 2023

السلام علیکم مفتی صاحب مجھے لیکوریا کی بیماری ہے اگر میں صبح اٹھ کر کپڑوں پر تری یا داغ دیکھوں تو کیا مجھ پر غسل فرض ہوگا مجھے لیکوریا کھبی پتلا ہوتا ہے کھبی زردی مائل گھاڑا جسکی وجہ سے میں لیکوریا اور منی میں فرق نہیں کر سکتی برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں

Answer #: 3258

الجواب حامدا ومصلیا

لیکوریا کی بیماری کی وجہ سے جو پانی خارج ہوتا  ہے، وہ چونکہ رحم سے آتا ہے، اس لیے نجاست غلیظہ کے حکم میں ہے۔ اس سے کپڑے  ناپاک  ہو جاتے  ہیں۔ اور اس  کے  نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، غسل واجب نہیں ہوتا۔

لہذا جب آپ کو لیکوریا  کی بیماری ہے تو  صبح اٹھ کر کپڑوں پر تری یا داغ دیکھیں  اس کو لیکوریا ہی سمجھیں اور اس سے  غسل فرض  نہیں ہوگا۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ