08 Dec, 2024 | 6 Jumada Al-Akhirah, 1446 AH

Question #: 3260

December 26, 2023

السلام عليكم مجھے منی اور مذی میں فرق بلکل نہیں سمجھ آتا کیونکہ مجھے یہ لذت اور شہوت کا بھی فرق نہیں معلوم۔ گزارش ہے کی وہ بھی سمجھا دیں۔ میرا اصل سوال ہے کی اگر عورت کے شرمگاہ سے چپچپا اور شفاف (یعنی transparent) خارج ہوں تو یہ مذی ہے یا منی۔ جبکہ یہ کوئ قبیح فعل کی وجہ سے ہوا ہو یعنی فحش تصاویر یا ویڈیوز کی وجہ سے۔ جزاک اللہ خیرا

Answer #: 3260

الجواب حامدا ومصلیا

عورت کے جسم سے خارج ہونے والا مادہ بسا اوقات منی یا مذی ہوتا ہے۔

منی کی علامات یہ ہیں:

1- عورت کی منی پتلی اور پیلی ہوتی ہے، عورت کی منی کا یہ فرق نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (مرد کی منی گاڑھی اور سفید ہوتی ہے، جبکہ عورت کی منی پتلی اور پیلی ہوتی ہے) مسلم: (311)

تاہم ایسا بھی ممکن ہے کہ کچھ خواتین کی منی سفید ہو۔

2- منی لذت کے ساتھ خارج ہوتی ہے اور اس کے خارج ہونے کے بعد جسم ڈھیلا پڑ جاتا ہے اور شہوت ختم ہوجاتی ہے۔

مذی كی علامات:

مذی سفید یعنی شفاف اور لیس دار پانی ہوتا ہے جو کہ شہوت یا شہوانی تخیلات کے وقت خارج ہوتا ہے، اس کے خارج ہونے سے لذت  محسوس نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کے بعد جسم میں ڈھیلا پن پیدا ہوتا ہے۔

فحش مناظر  اور ویڈیوز  دیکھنے کی وجہ سے  عام طور  پرمذی نکلتی ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ