Question #: 2780
April 13, 2021
Is it necessary for a woman to cover her hands up to the wrists during namaz or is it permissible to cover hands till the elbows.
Answer #: 2780
الجواب حامدا ومصلیا
کلائی تک چھپانا ضروری ہے اور کلائی بھی چھپانے والے حصے میں شامل ہے۔ اگر کلائی کا چوتھائی یا اس سے زائد حصہ تین تسبیحات کے بقدر کھلا رہا تو نماز فاسد ہوجائے گی،(یعنی ٹوٹ جائے گی) اگر کلائی کی اتنی مقدار نماز شروع کرتے وقت ہی ننگی ہو تو نماز شروع (منعقد) ہی نہیں ہوگی ۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ