Question #: 3136
April 06, 2023
Witar ki namaz agar choot Jai to kis time ada karay agar ada na karay to gunahhar ho ga qaza karlay or kis time kara
Answer #: 3136
الجواب حامدا ومصلیا
وتر کی نماز واجب ہے، اگر یہ رہ جائیں تو اس کی قضا ضروری ہے، اگر ادا نہیں کریں گے تو گناہ ہوگا۔ اس کی قضا تین اوقات(طلوع آفتاب، غروب آفتاب سے کچھ دیر پہلے سے لیکر غروب ہونے تک ، زوال کے وقت) کے علاوہ کسی وقت بھی کرسکتے ہیں ۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ