21 Dec, 2024 | 19 Jumada Al-Akhirah, 1446 AH

Question #: 3256

December 11, 2023

سوال تسبيحات جو ركوع اور سجدة میں جو پیڑی جاتی ہیں اس سے رليٹڈ تھا کہ جیسا کہ نور الاضاء کتاب ميں انھیں سنت بتایا گیا ہے اور نہ کہ واجب، تو کیا جب ہم اکیلے نماز پڑھ رہے ہوں تو اگر بھولے سے کوئی بھی تسبیح کرنا رہ جائے تو سجدہ سہو سے نماز مکمل ہو جائے گی یا نہیں ؟ کیوں کہ ایک جگہ امام ابو يوسف کہ نزدیک تين بار سے کم تسبیح پھڑنا جائز نہیں ہے

Answer #: 3256

الجواب حامدا ومصلیا

رکوع اور سجدے کی تسبیحات کا پڑھنا سنت ہے، واجب نہیں ہے، اور سجدہ سہو،  واجب کو چھوڑنے کی وجہ سے لازم ہوتا ہے، سنت کو چھوڑنے کی وجہ سے  سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا۔ لہذا  صورت مسؤلہ میں اگر رکوع اور سجدہ کی تسبیح رہ جائے تو سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا ور سجدہ کے بغیر ہی نماز مکمل ہوجائے گی۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ