Question #: 3268
December 27, 2023
Assalamu alaikum wrwb.
Mera sawal ye hai ki qaza namazen agar bohit zyada hon to kya hum har din ki sunat namazon ke badal main ye qaza namazen padhlen yani jab tak qazaa namazen padhna hai tab tak sunnat aur nawafil ke bajaye qaza farz namazen padhlen? Ya phir sunnat ko nahi chodna hai.
Dusra sawal ye ki kya farz namazon ke akhir main khamosh rehna thik hai ya surah fatiha ke baghair namaz nhi hogi.
Jazakillahu khairan kaseerah
Answer #: 3268
الجواب حامدا ومصلیا
- اگر کسی شخص پر قضا نمازوں کی ادائیگی باقی ہو تو اسے جلد از جلد قضا نمازیں ادا کر لینی چاہییں، لیکن اس کی وجہ سے سنتِ مؤکدہ ترک نہ کی جائیں، لہذادن رات کی نمازوں میں جو سنتِ مؤکدہ ہیں، ان کی ادائیگی کا اہتمام کیا جائے، قضا نمازوں کی وجہ سے انہیں ترک کرنا درست نہیں۔
- چار رکعت والی فرض نماز کی آخری دو رکعت، اور مغرب کی نماز کی تیسری رکعت میں سورة فاتحہ پڑھنا سنت ہے۔ اگر فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت یا مغرب کی آخری رکعت میں کسی نے سورت فاتحہ نہیں پڑھی، یا کچھ بھی نہیں پڑھا، بلکہ کچھ دیر خاموش کھڑا رہ کر رکوع کر لیا تو نماز درست ہو جائے گی، اور سجدہ سہو بھی لازم نہ ہوگا، البتہ یہ یاد رہے کہ فرض نماز کی آخری دو رکعت میں سورة فاتحہ پڑھنا افضل ہے، سورہ فاتحہ چھوڑنے کی عادت بنانا درست نہیں ہے۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ