08 Dec, 2024 | 6 Jumada Al-Akhirah, 1446 AH

Question #: 3344

November 01, 2024

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، اگر عورت اپنے شہر کے ساتھ کسی اور شہر یا ملک میں مقیم ہے تو عورت کیلیئے مائیکے میں پوری نماز پڑھنا ہے یا قصر پڑھنی ہے؟

Answer #: 3344

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! اگر عورت اپنے شوہر کے ساتھ کسی اور شہر یا ملک میں مقیم ہے تو عورت کیلئے مائیکے میں پوری نماز پڑھنا ہے یا قصر پڑھنی ہے؟
الجواب حامدا ومصلیا
   شادی کے بعدعورت  اپنے شوہر کے تابع ہوتی ہے ، لہذا صورت مسؤلہ میں  عورت میکہ جاکر  پندرہ دن  سے کم قیام  کرتی ہے تو اس صورت میں عورت اپنے میکے میں قصر نماز ادا کرے گی۔ اور اگر پندرہ دن یا اس سے زیادہ قیام کرتی ہے تو مکمل نماز ادا کرے گی۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ