Question #: 2447
May 22, 2019
Assalam o alikum. Eid dene ki shariat me kya hasiyat hai?
Answer #: 2447
Assalam o alikum. Eid dene ki shariat me kya hasiyat hai?
السلام علیکم ! عید دینے کی شریعت میں کیا حیثیت ہے؟
الجواب حامدا ومصلیا
عیدی دینادرست ہے، اس کی حیثیت تحفہ اورہدیہ کی ہے، اورہدایا اورتحائف دینے کا حکم ہے۔اس سوچ سےبچوں کو ، ماتحتوں کو ، ملازموں کوعیدی دینا کہ وہ خوش ہوں گے نہ صرف جائز بلکہ کارِثواب ہے۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غفراللہ لہ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ
24 شوّال، 1440ھ
29 جون، 2019ء