Question #: 2585
April 21, 2020
Assalam O Alaikum WRB,
Mufti Sb, Main Jeddah Main rehta ho aur jaisa k aap ko malom hy k Corona k waja sy yaha pr Masjid band kr di gaye hy. Mera sawal yeh hy k kya hum (4 log) Gher main Juma ki Namaz Ba Jamat krwa sakty hy. Please rehnumai kr dy.
Jazak Allah.
Answer #: 2585
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب ، میں جدہ میں رہتا ہوں اور جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ کورونا کی وجہ سے یہاں پر مسجد بند کر دی گئی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم ( 4 لوگ ) گھر میں جمعہ کی نماز با جماعت کروا سکتے ہیں؟ براہ کرم رہنمائی کر دیں۔ جزاک اللہ
الجواب حامدا ومصلیا
گھر میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کرسکتے ، کیونکہ جمعہ کی ادائیگی کے لیے اذن عام کی شرط ہےا ور صورت مسؤلہ میں یہ شرط موجود نہیں ، البتہ کسی گھر یا جگہ میں اذن عام کے ساتھ نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت ہو تو جمعہ ادا ہوجائے گا۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ
24 ربیع الثانی، 1442ھ
10 دسمبر، 2020ء