21 Dec, 2024 | 19 Jumada Al-Akhirah, 1446 AH

Question #: 2980

July 02, 2022

حضرت دو تولے سونا ہے اس پر سال گزر گیا بعد میں پچاس ہزار روپے أیے تھے جس پر ابھی چھ ماہ گزرے ہے۔کیا زکوٰة کی اداییگی کے لئے مزید چھ ماہ انتظار کرنا پڑے گا تاکہ پیسوں پر بھی سال گزر جائے یا اسی ٹائم دینگے۔ وضاحت فرمأیں۔

Answer #: 2980

الجواب حامدا ومصلیا

اگر تو دو تولہ سونے کے ساتھ نقدی، چاندی یا مال تجارت بالکل نہیں تھا، تو دو تولہ کے ساتھ جس دن پچاس ہزار روپے  آئے  تھےاس دن سے زکاۃ کا سال شروع   ہوگیا ہے، اگلے سال اس دن اگر ملکیت میں  دو تولہ کے ساتھ پچاس ہزار یا اس سےکم یا زیادہ رقم موجودہو تو سونا  اور  نقدرقم ، دونوں پر زکاۃ واجب ہوگی۔ اور زکاۃ کے حساب کے لیے قمری سال کا اعتبار ہوتا ہے، شمسی تاریخ کا اعتبار نہیں ہوتا۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ