Question #: 2981
July 02, 2022
Answer #: 2981
الجواب حامدا ومصلیا
زکوۃ کے واجب ہونے کے لیے نصاب کی رقم پر ایک سال قمری کا گذرنا شرط ہے، چنانچہ آپ کے صٓحب نصاب ہونے کی تاریخ یکم جنوری نہیں بلکہ یکم جنوری 2021 کو جو قمری تاریخ تھی وہ شمار ہوگی۔
صورت مسؤلہ میں حساب کے مطابق قمری سال کے مطابق، قمری مہینہ کی جس تاریخ کو آپ کے پاس ایک لاکھ روپیہ آیا تو اگلے سال قمری مہینے کی اس تاریخ میں اگر آپ کے پاس نصاب( ایک لاکھ ) موجود تھا تو آپ پرزکوۃ واجب ہے، اگر اس تاریخ کو نصاب کی رقم موجود نہیں تھی تو زکوۃ واجب نہیں ہوگی، اگر اگلے مہینہ بھی یا اس کے بعد کبھی دوبارہ نصاب کے بقدر رقم آگئی ہے تواس پر نیا قمری سال گذرنے پر زکوۃ واجب ہوگی، گذشہ سال کی وجہ سے زکوۃ واجب نہیں ہوگی۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ