Question #: 2993
July 19, 2022
Kiya 2tola Sona ho shohar ki tankhawa 22hazar h lakin ghar makan wagara nai na koi chandi wagara kiya zakat ho gi or kitni ho gi 1year ki
Answer #: 2993
Fatwa #: 2993
بیوی کے پاس دو تولہ سونا ہے اور شوہر کی تنخواہ 22 ہزار ہے لیکن گھر مکان وغیرہ نہیں، نہ کوئی چاندی وغیرہ۔ کیا اس کے ذمے زکاۃ واجب ہوگی اور ایک سال کی کتنی زکاۃ واجب ہوگی؟
الجواب حامدا ومصلیا
اگر یہ دو تولہ سونا بیوی کی ملکیت ہے، اور اس کے پاس بالکل نقد رقم یا چاندی وغیرہ نہیں ہے تو اس پر زکوۃ واجب نہیں ہے، اگرچہ اس کے شوہر کے پاس رقم موجود ہو۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ