14 Sep, 2024 | 10 Rabi Al-Awwal, 1446 AH

Question #: 3282

February 21, 2024

السلام وعلیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ استاد جی ناچاقی کی صورت میں ملنے والے سونے کی مالک عورت ناچاقی کے بعد ہو گی یا اس سے پہلے بھی اگر موجود ہو تو وہ مالک ہوگی کیونکہ شرط اس سونے کی یہ ہے کہ وہ ناچاقی کی صورت میں ملے گا اور وہ اس کے پاس پڑے ہوئے سال بھی گزرا ہے اور اگر اس سونے کو اسکے اپنی ملکیت میں پڑے ہوے سونے میں ملادیا جائے تو تب وہ صاحب نصاب ہو گی ورنہ نہیں تو استاد جی کیا عورت ناچاقی سے پہلے صاحب نصاب شمار ہوگی اور اس پر زکوٰۃ واجب ہو گی؟

Answer #: 3282

الجواب حامدا ومصلیا

اگر یہ طے ہوا کہ اگر شوہر نے طلاق دی   یا ناچاقی ہوئی تو  عورت کو اتنا سونا ملے گا تو   طلاق اور  ناچاقی سے پہلے  وہ  سونا لڑکی کی ملکیت نہیں ہے۔  لہذا صورت مسؤلہ میں اس سونے کی وجہ سے عورت صاحب نصاب شمار نہیں ہوگی۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ