26 Apr, 2024 | 17 Shawwal, 1445 AH

Question #: 3094

February 16, 2023

Assalamualaikum. My father expired on 30 dec and my mother is in Eiddaah since 45 days. The problem is we are looking for proposals for my brother and my mother needs to go to see the girl. Can she visit to see the girl to girls house at 3 pm in the day for about an hour?? Or does she has to wait for 4 months and 10 days??

Answer #: 3094

الجواب حامدا ومصلیا

عدت کے دوران عورت کے لیے بغیر کسی شرعی عذر کے گھر سے نکلنا(چاہے دن ہو یا رات)جائز نہیں، البتہ اگر کوئی شرعی ضرورت در پیش ہو، مثلاً سخت بیمار ہو، تو ڈاکٹر وغیرہ کو دکھانے کے لئے جاسکتی ہے، اسی طرح اگر عدت وفات میں بیٹھی ہوئی عورت کے پاس گزر بسر کے لیے کوئی انتظام نہ ہو، تو کسبِ معاش کی غرض سے دن کے وقت نکلنے کی گنجائش ہے، لیکن رات بہرحال گھر میں آکر گزارنا واجب ہے۔

لہذا صورت مسؤلہ میں  آپ کی والدہ  ایک گھنٹے کے لیے بھی  دن میں لڑکی کو دیکھنے کے لیے ان کے گھر نہیں  جا سکتی، البتہ مکمل عدت یعنی  4 ماہ اور 10 دن   گذرنے کے بعد   جاسکتی ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ