Question #: 1275
August 06, 2015
Answer #: 1275
﷽
کیمرے کے ذریعےکسی بھی جاندار کی تصویر بناناجائز ہے ؟
الجواب باسم ملھم الصواب
جاندار کی تصویربناناجائز نہیں ۔یاد رکھیں !ڈیجیٹل کیمرے کے ذریعے جو شکلیں نظرآتی ہیں وہ شرعاتصویر کے حکم میں ہیں یانہیں؟تواس کاجواب یہ ہےکہ جب ان شکلوں کاپرنٹ لےلیا جائے یاانہیں پائیدار طریقے سے کسی چیزپر نقش کرلیاجائے توان پر شرعا تصویر کے احکام جاری ہوں گے،البتہ جب تک ان کاپرنٹ نہ لیاگیاہو یاانہیں پائیدار طریقے سے کسی چیز پر نقش نہ کیاگیاہو توان شکلوں کے تصویرہونے یانہ ہونے کے بارے میں علماء کی دورائے ہیں،جن میں سے اکثرحضرات کی رائے یہ ہےکہ یہ بھی تصویر کےحکم میں ہے جوکہ ناجائزہے۔
الجواب صحیح واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
عبد الوہاب عفی عنہ عبدالرحمان
عبد النصیر عفی عنہ معہدالفقیر الاسلامی جھنگ
معہد الفقیر الاسلامی جھنگ 19/10/1436ھ