Question #: 692
September 27, 2014
Answer #: 692
میں نے نذرمانی تھی کہ میرافلاں کام ہوجائے تومیں بکراعیدپر نبیﷺ کی طرف سے قربانی کروں گا،اب میراوہ کام اللہ کے فضل سے ہوگیاہے،اب میں عید پر قربانی کروں گا کیامیں اس قربانی کاگوشت کھاسکتاہوں؟اس گوشت کاکیاحکم ہے؟
الجواب باسم ملھم الصواب
نہ خود کھاسکتےہیں اورنہ ہی صاحب نصاب یعنی مالدار کوکھلاسکتےہیں،بلکہ یہ صرف فقراء اورمساکین کاحق ہے۔
"إنْ وَجَبَتْ بِالنَّذْرِ فَلَيْسَ لِصَاحِبِهَا أَنْ يَأْكُلَ منها شيئا وَلَا أَنْ يُطْعِمَ غَيْرَهُ من الْأَغْنِيَاءِ سَوَاءٌ كان النَّاذِرُ غَنِيًّا أو فَقِيرًا لِأَنَّ سَبِيلَهَا التَّصَدُّقُ وَلَيْسَ لِلْمُتَصَدِّقِ أَنْ يَأْكُلَ صَدَقَتَهُ وَلَا أَنْ يُطْعِمَ الْأَغْنِيَاءَ كَذَا في التَّبْيِينِ۔“
(الھندیۃ:5/300)
”وفی الاصل:الناذر لایاکل ممانذرہ ولواکل فعلیہ قیمۃ مااکل۔“ (البحرالرائق:8/321)
الجواب صحیح واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
عبد الوہاب عفی عنہ عبدالرحمان
عبد النصیر عفی عنہ معھدالفقیر الاسلامی جھنگ
معھد الفقیر الاسلامی جھنگ 3/12 /1435ھ