Question #: 751
October 22, 2014
Answer #: 751
خانہ کعبہ کی قسم کھانےسے قسم ہوجاتی ہے یانہیں؟ خانہ کعبہ کی قسم کھاناجائزہے یانہیں؟
الجواب باسم ملھم الصواب
خانہ کعبہ کی قسم منعقد نہیں ہوتی،بلکہ ایسی قسم پراستغفار کرناضروری ہے،کیونکہ یہ غیراللہ کی قسم ہے۔
”ومن حلف بغیراللہ لم یکن حالفا کالنبیﷺ والکعبۃ لقولہ ؑ: من کان منکم حالفا فلیحلف باللہ اولیذر۔“
(الھدایۃ:2/479)
”وقال الطبری فی حدیث الباب ان الیمین لاتنعقد الاباللہ،وان من حلف بالکعبۃ اوآدم اوجبرئیل اونحوذالک لم تنعقد یمینہ ولزمہ الاستغفار لاقدامہ علی مانھی عنہ ولاکفارۃ فی ذلک۔“ (اوجز المسالک:9/679)
الجواب صحیح واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
عبد الوہاب عفی عنہ عبد الرحمان
عبد النصیر عفی عنہ معھدالفقیر الاسلامی جھنگ
معھد الفقیر الاسلامی جھنگ 30/12 /1433ھ