Question #: 989
January 31, 2015
Answer #: 989
السلام علیکم:حضرت مجھے یہ پوچھنا ہے کہ ہمیں کیسے پتہ چل سکتاہے کہ ہم پرجادو نظر بندش ہوئی ہے یانہیں؟اوراس کا حدیث قرآنی لحاظ سے توڑکیاہے؟میرے ساتھ پرابلم یہ ہے کہ مجھے عجیب سی بے چینی ہونے لگی ہے،2011 میں مجھے کچھ مالی طورپرکامیابی ہوئی تھی، جس کے بعدمجھے کافی لوگوں نے ٹوکا اورحاسد ہوئے اوراس کے بعدسے میں کوئی بھی کام مستقل مزاجی سے نہیں کرپاتاہوں، عجیب سی مایوسی ہوتی ہے اور سستی بھی بہت ہے،غصہ بہت ہونے لگا ہے اورمجھے چنبل بھی ہوگیاہے،اس کی الگ پریشانی رہتی ہے، جاب نہیں کرسکتا،میری پڑھائی بھی رک گئی ہے،نماز کی عادت لگتی ہے پھرچھوٹ جاتی ہے،مالی طورپرمسائل ہونے لگے ہیں جس کی وجہ سےکچھ بھی اچھا نہیں لگتا،برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیے۔جزاک اللہ۔
الجواب باسم ملھم الصواب
دل گیر اورمایوس نہ ہوں،ہرنماز کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی اور‘‘ حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ ’’پڑھ لیاکریں، ہمت سے کام لیں۔نماز ہرگزنہ چھوڑیں،ان شاء اللہ نفع ہوگا اوردن میں ایک مرتبہ سورت مزمل کی تلاوت بھی کرلیاکریں۔
الجواب صحیح واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
عبد الوہاب عفی عنہ عبدالرحمان
عبد النصیر عفی عنہ معھدالفقیر الاسلامی جھنگ
معھد الفقیر الاسلامی جھنگ ۱۴۳۶/۴/۱۹ھ