02 Jan, 2025 | 2 Rajab, 1446 AH

Question #: 2879

December 04, 2021

Asallam o Alaikom Hazrat mera sawal National Saving Scheme k baray mai hai. Is mai kuch categories hain.. ( Behbood, Pension or Regular). Kiya in mai pasay jama krwa k monthly profit lena jaiz hai ..

Answer #: 2879

السلام علیکم! حضرت میرا سوال نیشنل سیونگ سکیم کے بارے میں ہے، اس میں کچھ اقسام ہیں… (بہبود، پینشن اور ریگولر) کیا ان میں پیسے جمع کروا کر ماہانہ منافع لینا جائز ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

صورتِ مسئولہ میں نیشنل سیونگ اسکیم میں پیسے جمع کروا کر  جو نفع ملتا ہے (خواہ ماہانہ  ہویا سالانہ) وہ شرعاً سود ہے ، لہذا اس میں رقم جمع کرانا اور  منافع لینا درست نہیں ہے،قرآنِ کریم میں ہے:

{يا أيها الذين اٰمنوا اتقوا الله وذروا ما بقي من الربا إن كنتم مؤمنين فإن لمتفعلوا فأذنوا بحرب من اللهورسوله وإن تبتم فلكم رءوس أموالكم لاتظلمون ولاتظلمون وإن كان ذو عسرة فنظرة إلى ميسرة وأن تصدقوا خير لكم إن كنتم تعلمون} (البقرة : ۲۷۸ إلى ۲۸٠ )

ترجمہ: اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور جو کچھ سود کا بقایاہے اس کو چھوڑ دو اگر تم ایمان والے ہو، پھر اگرتم نہ کرو گے تو  اشتہار سن لو جنگ کا اللہ کی طرف سے اور اس کے رسول کی طر ف سے اور اگر تم توبہ کرلوگےتو تم کو تمہارے اصل اموال مل جائیں گے، نہ تم کسی پر ظلم کرنے پاؤگے اور نہ تم پر ظلم کرنے پائے گا، اور اگر تنگ دست ہو تو مہلت دینے کا حکم ہے آسودگی تک اور یہ کہ معاف ہی کردو اور زیادہ بہتر ہے تمہارے لیے اگر تم کو خبر ہو۔(بیان القرآن )

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ