02 Jan, 2025 | 2 Rajab, 1446 AH

Question #: 3215

August 11, 2023

Aslamoalikum, mn ny apni Kuch amount eik medical distribution waly banday ko investment k liye di hoi hy, woh is amount sy pora month medicine ka lane dane krta rehta hy r month k end pr eik maqool profit deta hy Jo k fix nhi. Kia is trahn profit Lena darust hy ???

Answer #: 3215

الجواب حامدا ومصلیا

صرف نفع کا فکس نہ ہونا کسی کاروبار یا لین دین کے حلال ہونے کے لیے کافی نہیں  ہے، بلکہ اس کے ساتھ  معاہدے  کی دیگر شرائط کا جائز ہ لینا بھی ضروری ہوتا ہے،  جب تک  دیگر  شرائط مثلاً  کاروبار میں نقصان ہوا تووہ کون برداشت کرے گا اور کتنا نقصان  برداشت  کرے گا اور سرمایہ ایک فریق کی طرف سے یا دونوں طرف سے ہوگا  وغیرہ  کا  پتہ نہیں چلتا  اس وقت تک شرعی طور پر تو اس کے جائز یا ناجائز  کا بتانا ممکن نہیں۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ