Question #: 3337
September 30, 2024
Assalamualaikum warahmatullahi wabarkatuhu mujhe reselling business shuru karna hai online...masla ye hai k mujhe models ki photos post karni hogi dresses k liye kya mere liye ye jaiz hoga k mai unki photos post karun? Please rehnumai farmade
Answer #: 3337
خرید و فروخت کے لیے عورت کی تصاویر پوسٹ کرنا ناجائز اور ممنوع ہے۔ اگر آپ کو کپڑوں کی تشہیر کرنی ہے، تو ایسی تصاویر استعمال کی جاسکتی ہیں جن میں صرف کپڑے دکھائے جائیں ،ماڈل کا چہرہ اور جسم کی ایسی تفصیلات نہ دکھائیں جو فتنے کا باعث بنے۔
عورت کی تصویر کو میڈیا پر ڈالنا حیا کے خلاف اور لوگوں کو فتنے میں مبتلا کرنا ہے لہذا کپڑوں کی کاروباری تشہیر کے لیے بھی خواتین کی تصاویر پرنٹ کرنا درست نہیں اور اس سے بچنا چاہیے۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ