01 May, 2024 | 22 Shawwal, 1445 AH

Question #: 3200

June 22, 2023

*اٰلسۜلاٰمۘ عليۧڪمۘ ورَحْمَةُ ﷲِ وَبَرَڪاٰتُهُ* اگر کسی پر قربانی فرض ہے ، اور وہ اپنے فوت شدہ والدین کی طرف سے بھی قربانی کرنا چاہتا ہے تو کیا اسکو پہلے اپنی طرف سے قربانی کرنی ہوگی کہ وہ صرف اپنے والدین کی طرف سے قربانی کرسکتا ہے ؟ اور میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ بچوں کا اگر بچپن میں عقیقہ نہی کیا اور وہ بالغ ہو جائیں تو کیا پھر بھی عقیقہ کیا جاسکتا ہے رہنمائی فرمائیں جزاک ﷲ خیرا کثیرا

Answer #: 3200

الجواب حامدا ومصلیا

1-   جس  شخص پر قربانی واجب ہو تو اپنی واجب قربانی کرے، اپنی قربانی کے  بجائے مرحوم والدین کی طرف سے قربانی کرنا جائز نہیں ہے۔

2-   اگر استطاعت ہو تو بالغ ہونے کے بعد بھی عقیقہ کیا جاسکتا ہے، اگر استطاعت نہ ہو تو قرض لے کر عقیقہ نہ کیا جائے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ