14 Sep, 2024 | 10 Rabi Al-Awwal, 1446 AH

Question #: 3202

June 23, 2023

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔ میرے ابّوجان کی وفات ہو چکی ہے اور میری امّی جان ان کی طرف سے قربانی کرنا چاہتی ہیں۔ ابّو کےنام کی قربانی عموما ایک بکرہ گاؤں میں خرید کر وہیں کر دی جاتی ہے۔ کیا اس سے میری امّی کی قربانی ہو جاۓ گی یا ان کو الگ سے کرنی ہوگی؟ جزاک اللہ خیرا کثیرا

Answer #: 3202

الجواب حامدا ومصلیا

            آپ کی والدہ صاحبہ کو اپنی قربانی الگ سے کرنا ہوگی ، اپنے شوہر کی طرف سے قربانی کرنے سے ان (آپ کی والدہ) کی قربانی ادا نہیں ہوگی۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ