28 Mar, 2024 | 18 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2976

June 25, 2022

Assalamualaikum WBTH, Honorable Ulemaa, JazakAllah khair for this platform. Background: 1. This ajiza is a student of TIL -English first year. In our fiqh class we were told that Women are allowed to keep long nails. And we should cut them after 40 days maximum. 2. The teacher told me to check with Askmahad. This ajiza has learnt in sunnah books that 1. We should cut them for every Friday 2. Shaitaan sits under the long nails (Shamail Kubra Vol 1, page 541) This ajiza always teaches the local girls, that they should follow sunnah of clipping nails every week and keeping them short. Kindly please advise and guide. (Humble request for duaas as well) Jazakumullah khair wa ahsanl jazai fidareen. Aameen

Answer #: 2976

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! محترم علمائے کرام، اس پلیٹ فارم کے لیے جزاک اللہ خیر۔

 یہ عاجزہ  TIL-English    سال اول کی طالبہ ہے۔ فقہ کی کلاس میں ہمیں بتایا گیا کہ ’’خواتین کو لمبے ناخن رکھنے کی اجازت ہے۔ اور ہمیں ان کو زیادہ سے زیادہ 40 دن کے بعد کاٹنا چاہئے‘‘ معلمہ نے مجھ سے کہا کہ آسک معہد  سے تفصیل معلوم کریں۔  کیونکہ اس عاجزہ نے سنت کی کتابوں میں یہ سیکھا ہے کہ

  1. ہر جمعہ کے دن ناخن کاٹنا چاہیے
  2. شیطان لمبے ناخنوں کے نیچے بیٹھتا ہے (شمائل کبریٰ جلد 1 صفحہ 541)

یہ عاجزہ ہمیشہ مقامی لڑکیوں کو سکھاتی ہے کہ ناخن تراشنے کی سنت پر عمل کریں۔ ہر ہفتے اور انہیں مختصر رکھنا۔

مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں۔ (دعاؤں کے لیے بھی درخواست ہے) جزاکم اللہ خیر و احسن الجزاء فی الدارین، آمین

الجواب حامدا ومصلیا

دین اسلام پاک صاف رہنے کی ترغیب دیتا ہے، اور اسی لیے ہر وہ چیز جو انسانی صحت کے لیے مضر ہو، اس سے بچنے کی ترغیب دی گئی ہے، یہی دین فطرت کا تقاضہ ہے، ناخن کاٹنا بھی انسانی صحت کے لیے ضروری ہے، اسی لیے اس کو امورِ فطرت میں شمار کیا گیا ہے اور سابقہ انبیاء کرام علیہم السلام کا طریقہ بتلایا گیا ہے، خود حضور اکرمﷺ کی عادتِ مبارکہ یہ تھی کہ آپ ناخن ہر جمعہ کو کاٹتے تھے۔ افضل یہ ہے کہ ہفتہ میں ایک بار ناخن کاٹ لے، اگر ہر ہفتہ یہ ممکن نہ ہو تو ہر پندرہویں دن اس پر عمل کیا جائے، اور اس کی آخری مدت چالیس دن ہے، یعنی چالیس دن تک ناخن نہ کاٹنا مکروہ تحریمی اور گناہ ہے۔

اور مروجہ فیشن کے طور پر یا فساق و فجار کی مشابہت میں ناخن بڑھانا جائز نہیں ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ