19 Apr, 2024 | 10 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2809

May 25, 2021

Assalaualaikum...kia online nikah jaiz hy?

Answer #: 2809

الجواب حامدا ومصلیا

آن لائن نکاح کرنا جائز نہیں اور اس سے نکاح وجود میں نہیں آتا؛ کیونکہ نکاح کےصحیح  ہونے کے لئے شرعاً یہ ضروری ہے کہ مجلسِ نکاح میں ایجاب و قبول کرنے والے حضرات  گواہوں (دو مسلمان مرد یا ایک مرد اور دو عورتوں )کی موجودگی میں اس طور پر ایجاب و قبول کریں کہ یہی دو گواہان ان کے  ایجاب و قبول  کواسی مجلس میں سن لیں۔چونکہ ٹیلی فون پر مجلس ایک نہیں ہو تی ہے اگر چہ تصویر آرہی ہو اس لئے نکاح منعقد نہیں ہوگا۔

            البتہ نکاح کے صحیح ہونے کے لیے یہ  صورت  اختیار کی جائے کہ جس مقام پر نکاح ہو رہا ہے، دوسرا فریق اسی جگہ ٹیلی فون پر اپنے لئے کوئی وکیل مقرر کرے پھر وہ وکیل اپنی مؤکل کی طرف سے ایجاب و قبول کرے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ