24 Apr, 2024 | 15 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2933

March 14, 2022

اسلام علیکم ورحمۃ الله۔۔۔ لڑکا اور لڑکی چائنہ میں پڑھ رہے ہیں۔۔ اور آج کل کے حالات کے مطابق آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔۔ اور دونوں نکاح کرنا چاہتے ہیں۔۔ لڑکا اور لڑکی دنوں کے گھر والے پاکستان میں رہتے ہیں۔۔ کیا ایسے موبائل پہ نکاح پڑھوا سکتے ہیں اور اس کا کیا طریقہ ہو گا۔۔ وکیل کون بنے گا اس بارے میں رہنمائی فرمائیں جزاکم اللہ خیرا

Answer #: 2933

الجواب حامدا ومصلیا

فون پر نکاح نہیں ہوسکتا۔ صورت مسؤلہ میں   نکاح کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ دونوں فریق (لڑکااور لڑکی )   پاکستان میں اپنے کسی عزیز کو (والد، یا بھائی، یا  کسی اورکو) اپنے نکاح کا وکیل بنادیں ، پھر یہ وکیل اپنے مؤکل کی طرف سے اس کا نام مع ولدیت  کے ساتھ مجلسِ نکاح میں ایجاب وقبول کریں، تو نکاح منعقد ہوجائے گا۔

اسی طرح  اگر چائنہ میں ان کو نکاح پڑھانے  والا اور گواہ میسر ہوں تولڑکا اور لڑکی دونوں  اپنے والدین کی اجازت سے  اپنا نکاح چائنہ میں بھی پڑھا  سکتے ہیں۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ