14 Sep, 2024 | 10 Rabi Al-Awwal, 1446 AH

Question #: 3043

November 02, 2022

السلام علیکم! محترم اگر کسی کو کسی بھی وجہ سے مردانہ کمزوری ہو یعنی انتشار بھی کم آتا ہو اور مادہ منویہ بھی نہ بنتا ہو اور اسکے گھر والے اسکا رشتہ ڈھونڈ رہے ہوں اور یہ بھی پتا نہیں کہ علاج سے آفاقہ ہوگا کہ نہیں۔ تو کیا ایسے بندے کو نکاح کرنا چاہئے یا نہیں۔ کیونکہ کچھ پتا نہیں کہ وہ بیوی کو مطمئن کر سکے یا نہیں اور اولاد ہو یا نہ ہو۔ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔

Answer #: 3043

الجواب حامداً ومصلیاً

ايسے شخص كو پہلے اپنا علاج كرنا چاہیے،  جب ڈاکٹر اسے قابل اطمینان  قرار دے دیں  تو اس کو شادی کرنا چاہیے، اس سے پہلے شادی سے اجتناب کرنا چاہیے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ