Question #: 3267
December 27, 2023
Mery walidyn meri jahan pr marzi h udr shadi nhi krna chah rhy ku k wo shakhs pahly se shadi shuda h r 3 bacho ka bap b h,pahly se shadi shuda k sath nikah jaiz h r agr jaiz h to kia walidyn ki marzi k bina nikah kr skty?kia is m barkat hoti h?
Answer #: 3267
الجواب حامدا ومصلیا
اپنا نکاح اپنے والدین کے مشورہ سے کرنا چاہیے، ان کو رشتوں کے حوالے سے زیادہ تجربہ ہوتا ہے اور اپنے والدین کے مشورہ سے کیا ہوا نکاح اچھا اور بہت ہی کامیاب ہوتا ہے۔ والدین کی مرضی کے بغیر نکاح کر نا پسندیدہ نہیں ہے اور عام طور پر ایسے نکاح کامیاب نہیں ہوتے۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ