Question #: 3308
June 01, 2024
Assalam o alaikum. Mera sawal yeh hai k 1 lrki sharai parda krti hai. Us ka rishta dekhny k lye lrky walon ki trf sy lrky k walid,walida, chacha chachi aa rhy hain. Lrky k walid chahty hain k unko pta ho k unki bahu kesi dikhti hai shakal o surat sy. To kia lrki apna chehra dikha skti hai unko? Jb k lrki k baqi ghr walay bhi sath hi moujood hon. Rehnumai frmayen is hawaly sy or agr koi fatwa moujood ho is hawalay sy to woh bhi zrur btayen
Answer #: 3308
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرا سوال یہ ہے کہ ایک لڑکی شرعی پردہ کرتی ہے، اس کا رشتہ دیکھنے کے لیے لڑکے والوں کی طرف سے لڑکے کے والد، والدہ ، چچا اور چچی آ رہے ہیں، لڑکے کے والد چاہتے ہیں کہ ان کو پتہ ہو کہ ان کی بہو شکل و صورت سے کیسی دِکھتی ہے، تو کیا لڑکی ان کو اپنا چہرہ دکھا سکتی ہے؟ جبکہ لڑکی کے باقی گھر والے بھی ساتھ ہی موجود ہوں۔ اِس حوالے سے راہنمائی فرمائیں ۔
الجواب حامدا ومصلیا
رشتہ دیکھنے کے لیے آنے والے لڑکے کے والد اور چچا کو لڑکی کا چہرہ دیکھنا اور دکھانا جائز نہیں ہے، گناہ ہے۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ