28 Mar, 2024 | 18 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2764

March 12, 2021

Assalam o alikum wrwb Kia kangaroos gosht halal hai ya phir haraam?

Answer #: 2764

الجواب حامدا ومصلیا

’’کینگرو‘‘  حلال جانور ہے ؛ کیوں کہ اس میں ہماری معلومات کی حد تک حرمت کی کوئی دلیل(  گوشت خور یا درندہ صفت ہونا،  گندگی کھانے والا ہونا  ، پلید ہونا)نہیں پائی جاتی۔

ماہرینِ علمِ حیوانات کے مطابق یہ گھاس خور جانور ہے،  گوشت خور یا درندہ نہیں ہے،  نہ ہی گندگی کھانے والا ہے،  اور نہ ہی خبائث میں داخل ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏13‏ شوّال‏، 1442‏ھ

‏26‏ مئی‏، 2021ء