Question #: 880
December 04, 2014
Answer #: 880
۱۔کیامسجد کے لیے صدقہ اورخیرات دیناجائزہے؟۲۔صدقہ اورخیرات میں کیافرق ہے؟
الجواب باسم ملھم الصواب
صدقہ کی دوقسمیں ہیں:۱۔صدقہ واجبہ۔(زکوٰۃ ،عشر،صدقہ فطر اورنذر وغیرہ)۲۔نفلی صدقہ۔عام طورپر نفلی صدقہ کو خیرات بھی کہہ دیتےہیں،کیونکہ صدقہ عربی اورخیرات اردوزبان کالفظ ہے،نفلی صدقہ مسجد میں دیناجائزہے اورصدقات واجبہ مسجد میں دیناجائز نہیں۔
‘‘ویشترط ان یکون الصرف تملیکا لااباحۃ کمامر لایصرف الی بناء نحومسجد ولاالی کفن المیت وقضاء دینہ۔’’
(الدرالمختار:۳۴۴/۲)
‘‘ولایجوز ان یبنی بالزکوٰۃ المسجد وکذاالقناطیر…ھذافی الواجبات کالزکوٰۃ والنذر والعشر والکفارۃ فاما التطوع فیجوز الصرف الیھم کذافی الکافی۔’’(الھندیۃ:۱۸۸،۱۸۹/۱)
الجواب صحیح واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
عبد الوہاب عفی عنہ عبدالرحمان
عبد النصیر عفی عنہ معھدالفقیر الاسلامی جھنگ
معھد الفقیر الاسلامی جھنگ ۱۴۳۶/۲/۱۲ھ