Question #: 3055
December 10, 2022
السلام علیکم
مفتی صاحب، شریعت کی لغت میں فنا فی الرسول کا کیا مطلب ہوتا ہے
Answer #: 3055
الجواب حامدا ومصلیا
فنا فی الرسول کا مطلب یہ ہے کہ کوئی شخص رسول اللہﷺ سے اتنی محبت کرے کہ ان کی تمام عادات اور سنتوں کو اختیار کر لے، ہر موقع پر اسے یہی لگن ہو کہ اس موقع کے مناسب رسول اللہ ﷺ کے کیا ارشادات ہیں، ان کے مطابق ہر کام کرے ، نبی کریم ﷺ کی سنتوں کو بالکل نہ چھوڑے۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ