21 Dec, 2024 | 19 Jumada Al-Akhirah, 1446 AH

Question #: 3100

February 28, 2023

دفتر کی میز پر رکھے گیے شیشے کے نیچے احادیث شریف اور قرآن مجید کی آیات کو رکھا ہوا ہے۔جس کے اوپر دفتری کاغزات رکھے اور اٹھائے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں چائے کی پیالیاں بھی رکھی جاتی ہیں۔ اس کا کیا حکم ہے جی؟

Answer #: 3100

الجواب حامدا ومصلیا

دفتر وغیرہ کی میز پر رکھے گیے شیشے کے نیچے احادیث شریف اور قرآن مجید کی آیات کو رکھنا جائز ہے، البتہ اس کے برابر میں شیشے کے اوپر چائے کی پیالی، گلاس، کاغذات وغیرہ رکھنا مناسب نہیں ہے، لہٰذا اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ